اسلام آباد (مانند نیوز)دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کی مناسبت سے اللّٰہ کی خوشنودی اور رضا کے لیے روزے رکھ رہے ہیں۔ ایسے میں غیر مسلم پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی روزے رکھ رہے ہیں۔

رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے بعد وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

النصر کے سابق کھلاڑی شائے شراحیلی (Shaye Sharahili) نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال رونالڈو نے رمضان المبارک کے پہلے دو دن مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ وائرل

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے دوران النصر کے مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 2 دن روزہ رکھا تاکہ وہ محسوس کر سکیں کہ مسلمان روزے کے دوران کیا محسوس کرتے ہیں۔

شائے شراحیلی نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ابتدا میں یہ مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ روزمرہ معمولات میں آنے والی تبدیلیوں کے عادی نہیں ہوتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ رونالڈو کا روزہ رکھنا کسی مذہبی وابستگی کا اعلان یا مستقل فیصلہ نہیں تھا بلکہ ایک ذاتی تجربہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر میں شمولیت کے بعد رونالڈو کو میدان میں دعا کرتے اور کچھ پڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے