شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں شدید بارشیں طوفانی شکل اختیارکرگئی۔کئی گھنٹے موسلادھاربارش جاری رہی جس سے مین شاہراہ سمیت کئی لنک سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہیں۔مقامی پن بجلی گھریں بھی ناکارہ ہوگئی جس سے وادی مکمل طورپراندھیروں میں ڈوب گئی ہے۔مقامی خوڑوں اوربرساتی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ۔ شانگلہ میں گزشتہ شب ہونے والی شدید موسلادھار بارشوں نے طوفانی شکل اختیار کر لی جس کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے اور کئی لنک سڑکیں بند ہو گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے انتظامی مشینری اور متعلقہ ادارے صفائی اور ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں تاکہ آمد و رفت کو بحال کیا جا سکے۔شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات کے باعث بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایک درجن سے زائد مقامات پر بجلی کی تاریں گر گئی ہیں جبکہ تین مختلف مقامات پر مین ٹرانسمیشن لائنوں کے 45 فٹ بلند کھمبے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع شانگلہ کے بیشتر علاقے مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبے رہے۔شدید موسمی حالات کے باعث مقامی مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں میں موبائل فون سروس اور دیگر کمیونیکیشن نیٹ ورک ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسلسل بارشوں کے باعث شانگلہ کے دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے