اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے سینیئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ملکوں پر میزائلوں اور ڈرون کے حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی نااہلیت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کر رہی ہے۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے