اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی اور ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس بلایا۔ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج مغرب کے بعد ہوا۔

دوسری جانب ابوظبی میں حکام کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات، علماء اور حکام چاند کی رویت کا جائزہ لیں گے۔

بعدازاں حکام نے اعلان کیا کہ صدارتی کونسل کے مطابق کل امارات میں رمضان المبارک کا آخری دن ہے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے