پشاور(مانند نیوز)نوجوانوں کو بدلتے ہوئے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں غیر سرکاری تنظیم مالک فاؤنڈیشن اور آئی ٹی پروفیشنل سروسز (ITPS) کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت علاقے کے طلبہ و طالبات کو جدید ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل مہارتوں کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ اشتراک نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جِلا بخشے گا بلکہ انہیں عملی میدان میں باوقار روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم کرے گا۔ معاہدے پر مالک فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد فواد انور جبکہ آئی ٹی پی ایس کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر سعد شہیر نے دستخط کیے۔تقریب کے موقع پر چیئرمین ڈاکٹر جنید نور اور صدر انجینئر سید شیر شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فواد انور کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے نوجوانوں کو ایسی مہارتیں سکھائی جائیں گی جو نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کا ذریعہ بنیں گی بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے