اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید الفطر کے بڑے اور روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔
مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات
دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم البانیسی سڈنی کی مسجد میں تہوار میں شریک ہوئے۔
پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا میں عیدالفطر کل ہو گی۔