پشاور (مانند نیوز)متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام سربراہی اجلاس بعنوان سٹوڈنٹس لیڈر کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے صدر رانا عثمان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب حسین، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مرکزی صدر فرحان عزیز،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر یاسر عباسی، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حاشر منہاس،جمعیت طلباء اسلام کے حافظ آبشار ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(ق) کے سہیل عامر چشمہ،نائب صدر ایم ایس او حیدر عباس نے شرکت کی اور آیت اللہ علی خامنہ کی زندگی جدوجہد اور خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی، جن میں صدر متحدہ طلبہ محاذ پاکستان رانا عثمان، مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید امین شیرازی، اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب حسین، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر فرحان عزیز، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر یاسر عباسی، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حاشر منہاس، جمعیت طلباء اسلام کے حافظ آبشار، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق) کے سہیل عامر چشمہ اور ایم ایس او کے نائب صدر حیدر عباس شامل تھے۔ اجلاس میں رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ کی زندگی، جدوجہد اور خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔ اجلاس کے دوران لبنان پر اسرائیلی جارحیت، فلسطین میں جاری مظالم اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور طلبہ برادری ایران کی مزاحمت اور جرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد "غزہ امن بورڈ” کا کسی صورت حصہ نہ بنے۔ آخر میں متحدہ طلبہ محاذ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عالمی سطح پر مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے