اسلام آباد (مانند نیوز)چین میں ایران کے سفیر عبدالرزاق رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

عبدالرزاق رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بعض فریق ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے