شیرگڑھ(اجمل خان)لوندخوڑ میں پروفیسر محب اللہ خان محب کے حجرے میں بائیزئی پشتو ادبی ملگری لوندخوڑ کے2026کے لئے انتخابات مکمل ہوگئےاسداللہ خان خٹک سرپرست اعلیٰ،محبوب زخمی صدر،طاہرجان طاہر نائب صدر،عقاب نیازی جنرل سیکرٹری، بھار اداس سیکرٹری دوئم،ادریس خٹک سیکرٹری اطلاعات، صمد طوفان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئےجبکہ گل احمد ظھیر مجلس عاملہ کے چیرمین اور خطاب صافی،سر زمین شاہ،خورشید صابر اور نوید کودر وال مجلس عاملہ کے ارکان منتخب ہوئے اور آخر میں ایک آزاد مشاعرہ منعقد ہوا شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا نومنتخب صدر محبوب زخمی نے تمام شعراء کرام کا ان پراعتماد کرنے پران کاشکریہ اداکیااور کہا کہ عید کے بعد شیرگڑھ پریس کلب میں ایک مشاعرہ کااہتمام کرینگے جس میں علاقہ کے تمام شعراء کوایک پلیٹ فارم پرجمع کریں گے