وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے کڑی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کڑی کوٹ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے توجئے خیل کے چیف ملک جیمل وزیر کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محی الدین وزیر اور نوید وزیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی ملک جیمل وزیر کے ایک بیٹے کی بم دھماکے میں جان چلی گئی تھی، جبکہ خود ملک جیمل وزیر بھی ماضی میں متعدد حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔