اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ آج تہران روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل وہ وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ایک اور ملاقات

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی ایران کے رہبراعلیٰ کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی ہیں۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے