پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر بس کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجاتِ بلندی اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر، حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ گورنر نے کہا کہ پوری قوم اس المناک سانحے پر سوگوار ہے اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ #