اسلام آباد (مانند نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس میں جا کر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سن رہی ہے اور ان کے حل کے لیے بھرپور دلجمعی سے کام کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز کو مدنظر رکھا گیا ہے، جبکہ آئندہ بجٹ کے لیے بھی ابھی سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا اور ملک بھر کے کاروباری حلقوں سے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔محمد اورنگزیب نے تاجروں اور چیمبرز پر زور دیا کہ وہ ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ قومی آمدن میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کاروبار کرنا نجی شعبے کا کام ہے، جبکہ سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے فنانسنگ میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے