اسلام آباد (مانند نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے اب تک کے سب سے بڑے دوست ہیں تاہم اسرائیل کے کچھ اور دوست بھی ہیں جن میں ایک چھوٹا سا ملک بھارت بھی شامل ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ایک بیان ’اگر میں اسرائیلی حکومت کا حصہ ہوتا تو اپنے واحد طاقتور اتحادی ملک امریکا کو ناراض کرنے سے گریز کرتا‘ پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بھارت کی آبادی 1 ارب 40 کروڑ ہے اور وہاں اسرائیل کو زبردست حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر مجھے بھارت سے بڑی تعداد میں حمایت کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے