اسلام آباد (مانند نیوز) بھارت اور بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ 

سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں بھارت میں 12 افراد اور بنگلا دیش میں 8 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی و لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستیں مہاراشٹر، گجرات، کیرالہ، دہلی، راجستھان، اتر اکھنڈ اور ہماچل پردیش بارشوں کے باعث شدید متاثر ہیں۔

مہاراشٹر میں کچرے کا ڈھیر گرنے سے 11 افراد دب گئے، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے۔

گجرات کے شہر سورت میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے دہلی سمیت کئی علاقوں کے لیے یلو، اورنج اور ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید شدید بارش، آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر بنگلا دیش کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران ضلع کاکس بازار میں روہنگیا مہاجر کیمپ میں اسکول لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، جس سے 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے اسکول کی عمارت متاثر ہوئی، ملبے سے 13 بچوں کو نکالا گیا جن میں سے 8 دم توڑ گئے۔

اس سے قبل خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے بارشوں کے باعث دیگر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں بھی 8 روہنگیا مہاجرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے