اسلام آباد (مانند نیوز ) ایران کے مختلف ساحلی علاقوں پر آج پھر امریکا نے حملے کیے ہیں، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ آج اضافی حملے کیے گئے ہیں۔

ایران میں دھماکے آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس، سرک، کونارک اور چاہ بہار میں سنے گئے ہیں۔

آج کیے گئے تازہ حملوں کے بارے میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد آبنائے ہرمز سے جہازوں کے آزادانہ گزرنے میں ایران کی جانب سے موجود خطرات کم کرنا ہے۔

اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکا نے ایران کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے تھے جن میں ایران نے مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی اور بحری افواج کے یہ جوان بندر عباس اور بوشہر میں شہید ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے