اسلام آباد (مانند نیوز) اردن میں خطروں کے سائرن بجا دیے گئے، ایران سے آنے والے 8 میزائلوں کو مار گرایا گیا، کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اردن حکومت کے ترجمان ڈاکٹر محمد حسین المومنی نے کہا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائلوں کے اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

ان کے مطابق میزائلوں کو بروقت روک کر ناکارہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں اور مملکت کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں تاکہ ملکی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر المومنی نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری ہدایات اور معلومات فراہم کریں گے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری معلومات پر اعتماد اور متعلقہ ہدایات پر عمل کریں۔ عوام سے جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے