اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کے راستے پر چلنے کا عزم کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیفِ آرمی عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی فوج شہید سپریم لیڈر کے راستے پر گامزن رہے گی۔

عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ کے جنازے میں شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب کے شہید رہنما کا راستہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

انہوں نے عوام کی شرکت کو رہنما کے جنازے میں تاریخی آمد قرار دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی شرکت نے قوم اور اسلامی انقلاب کے نظریات کے درمیان اٹوٹ رشتے کا مظاہرہ کیا اور دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے