اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی 6 روزہ آخری رسومات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

شہید ایرانی سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے ان تقریبات کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنازے اور تعزیتی تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔

جنازے کی مرکزی تقریب تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ہوئی، جہاں ہزاروں افراد نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار کیا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ بڑے بیٹے آیت اللّٰہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔

تقریبات میں ایران کے علاقائی اتحادیوں کے وفود بھی شریک ہوئے، جن میں غزہ سے حماس اور اسلامک جہاد، لبنان سے حزب اللّٰہ اور یمن سے حوثی نمائندے شامل تھے۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہادت کے 4 ماہ بعد امام علی رضا کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے