پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں نادرا کی سہولیات اور سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز (سی ایف سی) کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں نادرا سینٹرز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ کی حصولی میں آسانی ہو، گورنر خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی آئی خان سٹی میں نادرا سینٹر کے لیے زمین فراہم کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زمین کی منتقلی کے بعد نادرا دفتر کے تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف مل سکے۔ نادرا سینٹرز کی اپ گریڈیشن پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تمام سینٹرز کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے اور وہاں بزرگوں، معذور افراد اور خواتین کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور بیٹھنے کے لیے مناسب انتظار گاہوں کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نادرا کو مزید جدید خطوط پر استوار کر کے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری و دفتری مراحل کو مزید سہل بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ڈی آئی خان ریجن میں نئے نادرا سینٹرز کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے