کراچی (مانند نیوز) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت میں عدالت نے دو شریک ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ملزمہ کے شریک ملزمان ذیشان اور سہیل کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 

پراسیکیوٹر عبدالرحمان تھیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسی درخواست ریمانڈ کے مرحلے پر دائر کی جا سکتی ہے، جبکہ چالان میں ملزمان کا کردار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کے کسٹمرز سے آنے والی رقوم وصول کرتے تھے، جبکہ کسٹمرز ادائیگی کے اسکرین شاٹس انمول عرف پنکی کو ارسال کرتے تھے۔ 

پولیس کے مطابق عدالت اس سے قبل بھی دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کی تھی، جس کے بعد ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے