اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِاعظم شہبازشریف اسلام آباد سے ایک روزہ دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے۔
سابق وزیرِاعظم نوازشریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
قطر کے نائب وزیرِ اعظم شیخ سعود بن عبدالرحمٰن نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم سابق امیر قطر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔