اسلام آباد (مانند نیوز) ہر سال 20 جولائی کو دنیا بھر میں انٹرنیشنل مون ڈے منایا جاتا ہے، جو انسانی تاریخ کے عظیم ترین خلائی کارناموں میں سے ایک، یعنی 1969ء میں انسان کے پہلی بار چاند پر قدم رکھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آج یہ دن صرف اپالو 11 مشن تک محدود نہیں رہا، بلکہ چاند پر سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل میں انسانی موجودگی کے امکانات کے حوالے سے عالمی دلچسپی کی نئی لہر کی بھی علامت بن چکا ہے۔

انٹرنیشنل مون ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2021ء میں انٹرنیشنل مون ڈے منانے کی منظوری دی، اس دن کا مقصد ناصرف اپالو 11 مشن کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے بلکہ چاند پر کی جانے والی تحقیق میں حصہ لینے والے تمام ممالک کی خدمات کو بھی تسلیم کرنا ہے۔ 

اس موقع پر بیرونی خلاء کے پُرامن اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام، حکومتوں، سائنس دانوں، اساتذہ اور طلبہ میں قمری سائنس سے متعلق آگاہی بڑھانے اور مستقبل کے خلائی مشنز میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے