اسلام آباد (مانند نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے بعد پوڈیم پر سجائی گئی ٹرافی کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی ایک غیر معمولی صورتِ حال کا باعث بن گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو ٹرافی دینے کے بعد بھی اسٹیج سے فوری طور پر نہ ہٹے جس پر دلچسپ صورتِ حال نے جنم لیا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رودری کو ٹرافی تھمانے کے بعد امریکی صدر پوڈیم سے جانے کے بجائے وہیں ٹیم کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

رودری نے صدر ٹرمپ کو جانے کا اشارہ بھی کیا تاہم وہ پوڈیم سے نہیں اترے، بعد ازاں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے خود امریکی صدر کو بازو سے پکڑا اور ایک جانب کیا۔

یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی موجودگی کے باعث اسپین کی ٹیم کی روایتی جشن کی تقریب چند لمحوں کے لیے متاثر بھی ہوئی۔

ٹرافی کی تقریب سے ایک اور وائرل ویڈیو میں کے کرسچیان رومیرو اور ٹرمپ کے درمیان مصافحہ نہ ہونے کی بات بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں اسپین نے جب ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تو ٹرافی کی تقسیم کی تقریب کے دوران ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے میدان میں آنے پر بعض تماشائیوں کی جانب سے ہوٹنگ بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے