اسلام آباد (مانند نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے معلومات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں 

امریکی حملوں کے جواب میں ایران دیگر ممالک میں امریکی تنصیاب اور فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائل سے نشانہ بناتا ہے۔

ایران کے انتہائی طاقت ور اور دھماکا خیز یک طرفہ ڈرونز جنہیں ’شاہد‘ کہا جاتا ہے، ان کی تیاری پر فی ڈرون تقریباً 30 ہزار ڈالرز لاگت آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے جوابی حملوں میں ان کا بڑے پیمانے پر استعمال ایران کے لیے نسبتاً کم خرچ ثابت ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری طرف ان ڈرونز کو مار گرانے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز (interceptors) میں سے ہر ایک کی قیمت لاکھوں ڈالرز ہو سکتی ہے اور یہ ہمیشہ اپنے اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے