پنجاب (مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں ریکارڈ کی گئی، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کی صورتِ حال معمول کے مطابق ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شیخو پورہ میں ایک بند میں شگاف پڑا تھا جسے فوری طور پر بھر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نئی مشینری حاصل کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار 3 گنا کم پانی جمع ہوا ہے۔

عمر عباس نے بتایا کہ مون سون سے قبل بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بجلی کا نظام پرانا ہے اور اس حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریاؤں کے بیڈ سے تجاوزات اور موجود افراد کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ دریاؤں کے اطراف متعدد مقامات پر حفاظتی بند بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے