لاہور(مانند نیوز) ہائی کورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے روسٹر جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 2 ڈویژن بنچ اپیلوں پر سماعت کریں گے جبکہ 5 ججز بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

موسمِ گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے ججز روسٹر کا اطلاق 27 جولائی سے ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گی، جبکہ جسٹس شاہد کریم بطور سنگل بینچ سول نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ججز روسٹر کے مطابق جسٹس مرزا وقاص رؤف بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر بطور سنگل بینچ فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

جسٹس خالد اسحاق بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی سول درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے