اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان محمد امر اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ دو راتوں سے حملوں کا سلسلہ روکنے کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کردی ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ دو راتوں سے اپنے حملے روک دیے، چونکہ ہماری حکمتِ عملی مکمل طور پر جوابی کارروائیوں پر مبنی تھی، اس لیے ہم نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی حکام بظاہر اندرونی اختلافات کا شکار ہیں اور ان کے پاس واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکمتِ عملی خود امریکی حکام کے لیے بھی واضح نہیں ہے جس کا اندازہ امریکی عہدیداروں بالخصوص صدر کے بیانات اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے اقدامات سے لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ تنازع پہلے ہی باب المندب آبنائے تک پھیل چکا اور اگر امریکا نے حملے جاری رکھے تو جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے