اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ سیاست کرنا شروع کریں اور بائیکاٹ کی سیاست چھوڑیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن، پارلیمنٹ، کمیٹیوں، اپنے کام اور جدوجہد سے بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو گھر ہی بیٹھ جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بائیکاٹ نہیں الیکشن لڑیں۔ اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کے سنجیدہ سیاستدانوں کی طرف بڑھا رہا ہوں۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم وہ سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن میں دھاندلی سے تنگ آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ سیاسی کارکن جو اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتا ہے، آئے میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ تھامے، پارلیمنٹ میں اصلاحات لاسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے