کشمیر (مانند نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے الیکشن میں عوام ووٹ پول کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

غلام مصطفی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے، جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان سے بھی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہارنے والے اکثر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو تشدد کے راستے کے بجائے ووٹ سے تبدیلی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل اے 31 کھاوڑہ اور ایل اے 28 لچھراٹ انتہائی حساس ہیں، جبکہ پونچھ ڈویژن کے بغیر اسمبلی مکمل نہیں ہوتی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے متعلق اس مرحلہ پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگر حالات ایسے ہی رہتے ہیں تو راولاکوٹ کے انتخابات آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پونچھ ڈویژن کے عباس پور، ہجیرہ، باغ، حویلی میں الیکشن ممکن ہیں، ضرور کرائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے