پشاور (مانند نیوز) میں پیر زکوڑی موڑ کے قریب پولیس موبائل پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل وین کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔