اسلام آباد (مانند نیوز) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مؤثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملک کے انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی ضمانت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے