اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد نے ایران پر امریکا کی جانب سے بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے کشیدگی میں کمی لانے اور ایران پر حملوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکا پر زور دے رہے ہیں کشیدگی کم کرے۔

ادھر قطری ثالثوں کا ایرانی وزیرِ خارجہ، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور عمانی اہلکاروں سے رابطہ ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوشش میں بھی کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے