اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کا کاروبار پیدا کرنے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والے شہر کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں بہت اچھے لوگ رہتے ہیں اور میں نے اپنی زندگی کے بہترین سال اسی شہر میں گزارے ہیں، تاہم اسلام آباد کے انفرااسٹرکچر اور موسم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاں رہائش میرے لیے زیادہ بہتر تجربہ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے کراچی کی یاد نہیں آتی، لیکن کراچی کے لوگوں کی بہت یاد آتی ہے۔

کراچی کے بگڑتے انفرااسٹرکچر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے شہر کی موجودہ حالت انتہائی افسوس ناک ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دینے پر بھی ردِعمل دیا اور کہا کہ جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا اس قسم کے کسی اور نام سے پکارتا ہے تو ہنسی آتی ہے۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض ترقیاتی منصوبوں سے شہر کے انفرااسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، شہر کی ضروریات کے مقابلے میں مزید بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھٹو ہائی وے کو اچھا تعمیر شدہ منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ آپ ایک منصوبے سے خود کو اور لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے۔

پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی سے سیاست میں آنے کے ارادے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے ماضی میں سیاست میں آنے کے بارے میں سوچا تھا، تاہم 2019ء میں اپنا ارادہ تبدیل کر لیا، سیاست میرا کام نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے