اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایک مستقل حقیقت بن چکی ہے، ملک کواب شدید مون سون، غیر معمولی بارشوں، سیلاب و دیگر آفات کا سامنا ہے۔

نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کی تیاریوں اور رسپانس پر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہماری آبادی اور صحت کے نظام پر مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے صحت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہماری آبادی اور صحت کے نظام پر مرتب ہو رہے ہیں اور ملک کو اب شدید مون سون، غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور دیگر آفات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ نیا پیٹرن پاکستان کے مختلف علاقوں میں جڑ پکڑ چکا ہے اور اب صرف ہنگامی صورتِحال پیدا ہونے کے بعد ردِعمل دینا کافی نہیں ہو گا۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہمیں تیاری، رسپانس، ریکوری کے حوالے سے جامع اور مستقل نظام وضع کرنا ہو گا، ہرسال بڑی تعداد میں لوگ موسمیاتی آفات کے باعث بے گھر ہو کر نقل مکانی کرتے ہیں جبکہ ملیریا، ڈینگی، ہیضہ، اسہال اور دیگر وبائی و متعدی امراض کاخطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے صحت نے مزید کہا ہے کہ وزارتِ صحت اور شراکت داروں کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز تیار کرنا ہوں گے۔

ڈاکٹر مختار برتھ نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سسٹم کو اس پورے منصوبے کا بنیادی ستون بنانا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے