پشاور(مانند نیوز) تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ،اینکرو ماڈل وش خان کو نئی پشتو ڈرامہ سیریل ’’خاپونہ‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے، جس کی ریکارڈنگ ان دنوں دن رات تیزی سے جاری ہے۔ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے مختلف مراحل میں فنکار اپنی پرفارمنس پیش کر رہے ہیں، جبکہ پروڈکشن ٹیم ڈرامے کو معیاری اور شائقین کی توقعات کے مطابق بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔’’خاپونہ‘‘ کی ہدایات اور پروڈیوسنگ کے فرائض معروف ہدایت کار و پروڈیوسر اشفاق طورو انجام دے رہے ہیں، جبکہ ڈرامے کی کہانی اور اسکرپٹ فیروز خان زیگر اور امریکہ میں مقیم اظہار بوبی نے تحریر کیا ہے۔ ڈرامے کی ایڈیٹنگ صاحب زادہ کر رہے ہیں، جبکہ اسے اے وی ٹی خیبر ٹی وی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔وش خان کا شمار پشتو شوبز انڈسٹری کی ان نئی فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں اپنی اداکاری، ماڈلنگ اور خوبصورت پرفارمنس کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ’’خاپونہ‘‘ میں ان کی شمولیت سے ڈرامے کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔شوبز حلقوں کے مطابق نئی پشتو ڈرامہ سیریلز کی تیاری سے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع مل رہے ہیں، جبکہ ’’خاپونہ‘‘ کی تیزی سے جاری ریکارڈنگ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ڈرامہ پشتو ڈرامہ شائقین کے لیے ایک دلچسپ پیشکش ثابت ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے