راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نائیک نزاکت خان شہید ہوئے۔ 32 سالہ شہید سپاہی کا تعلق اٹک سے ہے۔آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے