ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے گران فروشوں،ذخیرہ اندوزو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انھیں قانون کے کٹہرے میں لائے اور عوام کو روزمرہ استعما ل کے اشیائے خوردونوش سستے داموں پر دستیابی یقینی بنائے۔یہ ہدایات انھوں نے منگل کے روز تحصیل درگئی کے دور آفتادہ علاقہ پولیس اسٹیشن قائد آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران صادر کئے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ ضلعی محکموں کے سربراہاں اور عمائدین علاقہ موجود تھے۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے اپنے درپیش انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے بیشتر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اوراس کے حل کیلئے انتظامیہ سے مدد حاصل کرنے کی درخواست کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری اور ترجیہات میں شامل ہے لہٰذاتمام سرکاری محکمے اس حوالے سے اپنی فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے ساتھ انھیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کے مسائل و مشکلات کو سن کر انھیں موقع پر حل کرنا ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔انھوں نے اس موقع پر یونین کونسل ہیروشاہ میں امن و آمان کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ پوسٹ کمانڈر کو ہدایات جاری کئے۔علاقہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر کا ان کے علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے