ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے ریونیو سٹاف سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا لوگوں کو ریونیو سروسز جن میں انتقالات، رجسٹری، فردات کے حصول، کاغذات کی درستگی اور دیگر سروسزکی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات اور قانون کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریونیو سٹاف کوساتھ ساتھ کورونا ویکسینیشن، پولیو ویکسینیشن اور دیگر امور کے حوالے سے محکمہ جات کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات بھی جاری کیں۔یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ریونیو سٹاف کے منعودہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاڈسٹرکٹ ریونیو سٹاف ریونیو کے معاملات کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی امور میں محکمہ جات کے ساتھ مل کر امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔