الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصررشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ الپور ی سمیت بشام،چکیسر اورپورن میں ہفتہ صفائی مہم کا اغاز کردیا۔صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں ہمارا دین اسلام بھی صفائی کی ترغیب دیتا ہے۔ہفتہ صفائی مہم میں ہر شہری بھرچھڑکراپنا حصہ ڈالے۔اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا بنائے اور بیماریوں،گندگیوں سے اپنے آپ کو محفوظ کریں۔صفائی ہمارا دینی،قومی اور سماجی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ قیصررشید نے منگل کے روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہدایات کی روشنی میں عام نذیر بھٹی ضلع قاضی شانگلہ کے زیرنگرانی ضلعی عدالت ہائے و بارایسو سی ایشنز ضلع شانگلہ میں صفائی مہم کے آغاز پر اپنے پیغا م میں کہی۔ہفتہ صفائی مہم شانگلہ کے ضلعی عدالتوں بمقام الپوری،تحصیل عدالت چکیسر،بشام اور پورن میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے شروع کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے