اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہوردھماکے کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے متعلقہ حکام کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس حکام سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ یادرہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔