اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران نے کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر سفری پابندیاں ختم کر دیں، دونوں ملکوں سے تاجر اور طالب علم جنہوں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہے، پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے۔وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علم کے لیے بند کیا گیا تھا کھول دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کی کورونا ویکسینیشن کو مشروط کیا گیا جو مسافر یا طالب علم جس کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو کھولا گیا ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے