اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تیزی میں کمی آتے ہی پاک بھارت سرحد ایک روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 28 جون کو 461 افراد بھارت جائیں گے، بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں۔بھارتی ویزے کے حامل 56 افراد بھی بھارت روانہ ہوں گے۔مذکورہ 405 بھارتی شہری پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کی شدت کے باعث گذشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے