اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی و بیرونی ملکی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اس موقع پر ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں آئندہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے