بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیوی نے عوامی شکایات پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز کو معطل کردیا، سمیع باچا کو قائمقام صوبیدار میجر تعینات کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزسہیل خان نے رابطہ کرنے پر تصدیق کردی کہ انہوں نے عوامی شکایات پر صوبیدار میجر فریدا للہ کو مطعل کرکے انکوائری کمیٹی مقرر کی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو ان کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے بصورت دیگر صوبیدار میجر اپنے عہدہ پر بحال کردیا جائیگا، معطل ہونے والے صوبیدار میجر فریداللہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے