اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا،پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق معلومات دیں،،عمران خان نے کورونا سے متعلق عوام کی صحت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا اورکہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک بھر میں پولیو خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا گیا، پولیو کے خاتمے کیلئے 7 سے 11 جون تک خصوصی مہم چلائی گئی، مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے، توقع ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے