اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ   پولیس جوہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے،جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا، دشمنوں کو پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے