پشاور(این این ائی )ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ان خیالات کااظہار  طالبان ترجمان نے نجی ٹی وی اب تک نیوز کےپروگرام”ٹو نائٹ ود فریحہ”میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیلئےافغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  کسی کوافغانستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت اشرف غنی حکومت کا ساتھی رہا ہے، شایداسی لیے اسے بے چینی ہورہی ہے۔ بھارت کو اب افغان عوام کی خوشی پر بھی خوش ہونا چاہیے۔  ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تمام افغان گروپوں کی حکومت میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کا قیام مشاورت کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔ ملا عبدالغنی برادر کو حکمران بنانے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ہماری کرکٹ ٹیم ملک کا نام روشن کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے