ٹانک(بیورورپورٹ) دنیا اور ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہداءکربلا اور نواسہ رسول کے غم میں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے اس سلسلے میں ٹانک شہر میں مرکزی جلوس محلہ پھول شاہ سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔اسی طرح شہر کا سب سے حساس اور بڑا جلوس گرہ بلوچ سے برآمد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزادار شریک تھے جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ٹانک جنوبی وزیرستان مین شاہراہ تک آیا جہاں عزاداروں نے زنجیرزنی کی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جگہ جگہ پولیس کے ناکے ،جیمرزلگائے گئے ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام تھلہ جات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی ہوتی رہی شہر میں پاک فوج کے چاق و چو بند دستےمسلسل گشت کرتے نظر آئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ براہ راست ساری صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے اور اسکے علاوہ کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان بیٹنی،ٹی ایم او منیر چغتائی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو یوسف جتوئی، واپڈاٹانک ،ریسکیو عملہ بھی موقع پر موجود رہا۔عوامی اور سماجی حلقوں نے محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی انتظمات پر ڈی پی او ٹانک،کمانڈنگ آفیسر 25سندھ رجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے