اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے پاکستان نے نکالا ہے، پی آئی اے 1500 افراد کو افغانستان سے پاکستان لے کرآئی، پاکستان انخلا کے پراسس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان کا کردار ذمہ دارانہ ہے، ہم افغانستان کی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، بھارت کوشش کر رہاہے کہ افغانستان کو سبوتاژ کرے، ہندوستان کا کوئی بارڈر نہیں ہے وہ اس معاملے سے دور رہے جبکہ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کو بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے اجازت نامے دے رہاہے، کسی افغانی کو پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا، افغانیوں سے متعلق وہاں کی حکومت نے پالیسی بنائی ہے اور افغانیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنک پر بریفنگ دی اور آئی ووٹنگ کے نظام کے لیے نادرا کو ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مینار پاکستان کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے لہذا اس معاملے میں سب سے مشاورت کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے